تمل ناڈو کی وزیر اعلی اور آل انڈیا انا دراوڑ منیتر كشگم (اے آئی ڈی ایم
کے) کی سربراہ جے جے للیتا کے انتقال پر سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے
سینئر لیڈر پی چدمبرم نے محترمہ جے للیتا کی مقبولیت کو ان کے سیاسی گرو
ایم جی راماچندرن کے برابر بتایا ہے۔مسٹر چدمبرم نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کی محترمہ جے للیتا گزشتہ
25 سال
کے دوران تمل ناڈو کی سیاست میں سب سے زیادہ طاقتور سیاسی شخصیت
والی خاتون تھیں۔تمل ناڈو کی وزیر اعلی کے کل دیر رات انتقال کے بعد مسٹر چدمبرم نے اپنے غم
پیغام میں کہا کہ ریاست میں گزشتہ چھ میں سے چار اسمبلی انتخابات میں اے
آئی ڈی ایم کے نے جیت حاصل کی ہے جس سے محترمہ جے للیتا کی مضبوط قوت
ارادی اور ان کی سیاسی صلاحیت کا پتہ چلتا ہے۔